تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

میانمار میں سابق برطانوی سفیر خاوند سمیت گرفتار

ینگون: میانمار کی فوجی حکومت نے برطانیہ کی سابق سفیر وکی باؤمین برائے میانمار کو خاوند سمیت گرفتار کرلیا ہے.

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق میانمار کی حکومت نے سابق سفیر وکی باؤمین اور ان کے خاوند کو گزشتہ رات حراست میں لیا ہے، مقامی میڈیا سمیت غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بھی گرفتاری کی تصدیق کے تاہم حکومت کی جانب سے اب تک ان کی گرفتاریاں ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سفیر اور ان کے خاوند کو امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے، اور دونوں کو ینگون کی جیل میں قید کیا گیا ہے۔

میانمار کی فوجی حکومت نے اپنے بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سابق سفیر اپنے غیر ملکی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پر درج ایڈریس سے مختلف پتے پر رہ رہی تھی جس پر ان سے تفتیش جاری ہے، جبکہ ان کے خاوند ہٹین لن رجسٹرڈ گھر سے مختلف پتے پر رہنے میں اپنی بیوی کی مدد کرنے کے الزام میں زیر تفتیش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میانمار کے فوجی حکمران پر بڑی پابندی عائد

واضح رہے کہ 56 سالہ وکی باؤمین 2002 سے 2006 تک میانمار میں برطانیہ کی سفیر رہی، بعد ازاں انہوں نے یہیں اپنی رہائش برقرار رکھی اور ایک این جی او بھی قائم کی۔

دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ کے ترجمان نے سابق سفیر کا نام لیے بغیر کہا کہ برطانیہ میانمار میں اپنی خاتون شہری کی گرفتاری پر فکرمند ہے، ہم مقامی حکام سے رابطے میں ہیں اور زیر حراست خاتون کو قونصلر مدد فراہم کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -