تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ڈونلڈٹرمپ کی امیگریشن پابندیوں سےبنیادی اختلاف ہے،خاموش نہیں رہیں گے ،اوباما

واشنگٹن : سابق امریکی صدربارک اوباما کا کہنا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ کی امیگریشن پابندیوں سے بنیادی اختلاف ہے، امریکا کی موجودہ صورتحال پر خاموش نہیں رہ سکتے۔

سابق امریکی صدراوباما مظاہرین کی حمایت میں میدان میں آگئے، اوباما کا تارکین وطن سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات سے امریکی اقدار کو خطرہ ہے، ڈونلڈٹرمپ کے اقدامات پر خاموش نہیں رہیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پابندیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ انہیں ڈونلڈٹرمپ کی پابندیوں سے بنیادی اختلاف ہے، عقیدے یا مذہب کی بنیاد پر تعصب کے تصور سے متفق نہیں۔

براک اوباما نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے اقدامات سے امریکی اقدار کو نقصان پہنچا رہے ہیں، عوام منظم ہو رہے ہیں کیونکہ امریکی اقدار داؤ پرہیں، امریکی شہری احتجاج کا آئینی حق استعمال کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ سات مسلمان ملکوں پرپابندی کے بعدامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نہ صرف امریکا بلکہ دنیا بھرمیں مظاہرے کئے جارہے ہیں،

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے باہر ہزاروں مظاہرین نے ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے خلاف احتجاج کیا، نیویارک میں بھی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکلے اور پلے کارڈ اٹھائے ٹرمپ کی نئی پالیسی کے خلاف سراپا احتجاج نظر آئے جبکہ لاس اینجیلس میں بھی ٹرمپ کی پالیسی کے خلاف شہریوں نے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ورجینیا ایئرپورٹ پر بھی مظاہرین نے ٹرمپ کی اسلام دشمنی کے خلاف احتجاج کیا۔


مزید پڑھیں : امریکی صدر کے تارکین وطن اور 7 مسلم ممالک کے داخلے پر پابندی کے حکم نامہ پر دستخط


واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن اور 7مسلم ممالک کے شہریوں کی امریکہ میں داخلے پر پابندی کے حکم نامہ پر دستخط کئے تھے، جس کے بعد ٹرمپ کو بڑے رہنماؤں کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔

Comments

- Advertisement -