سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت کا جرم ثابت ہونے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت کا جرم ثابت ہونے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے، عدالت کے حکم کے مطابق ٹرمپ کوعدالتی حکم کی تعمیل تک روزانہ دس ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کمپنیوں سے متعلق تحقیقات کیلئے دستاویزات نہیں دیں، جرمانے کی تاریخ سے متعلق تحریری فیصلہ نیویارک سول کورٹ آج جاری کریگی۔
اٹارنی جنرل نیویارک کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی کمپنیوں کی دستاویزات میں فراڈ اور بے ضابطگیاں ہیں۔
دوسری جانب ٹرمپ کے وکلا نے کہا ہے کہ دستاویزات فراہم کی گئی تھیں، عدالتی فیصلے کو چیلنج کریں گے۔
Comments
- Advertisement -