تازہ ترین

’حیران ہوں کہ پاکستانی ٹیم یہ سب کیسے کر لیتی ہے‘

 سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بولر این بشپ بھی سیمی فائنل میں فتح کے بعد پاکستانی ٹیم کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، جہاں آؤٹ آف فارم اوپنر بابر اعظم اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔

سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بولر این بشپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ میں حیران ہوں کہ پاکستانی ٹیم یہ سب کیسے کر لیتی ہے۔

بھارت کے سابق لیگ اسپنر انیل کمبلے نے بھی پاکستانی ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں باہر کردیا۔

بھارت کے لیگ اسپنر کا کہنا تھا کہ پاکستان اورنیوزی لینڈ کے میچ کا بہترین حصہ یہی تھا کہ پاکستان نے یقینی طور پر پہلے بولنگ، فیلڈنگ اور پھر بیٹنگ میں نیوزی لینڈ کو باہر کیا، جو بہت ہی غیر معمولی ہے۔

اس کے علاوہ سابق آسٹریلوی کرکٹر ٹام موڈی نے بھی گرین شرٹس کی تعریف کی اور کہا کہ فیلڈنگ کے شعبے نے پاکستان کی باڈی لینگویج کو واضح کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -