منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

بے قابو 22 ویلر ٹریلر سڑک کنارے بیٹھے مزدوروں پر الٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

فورٹ عباس (11 جولائی 2026): ضلع بہاولنگر میں ہارون آباد روڈ پر شہباز والا کے قریب بجری سے بھرا ایک 22 ویلر ٹریلر بے قابو ہو کر سڑک کنارے بیٹھے 2 مزدوروں پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق جب کہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی مزدور کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا، جب کہ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق مزدور کی شناخت محمد شوکت کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں مکمل کیں۔

دوسری طرف شیخوپورہ کی تحصیل صفدر آباد میں ایک تیز رفتار منی ٹرک کی 22 وہیلر ٹرک سے جان لیوا ٹکر ہو ئی ہے، جس میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔


پولیس نے طالبہ سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے والے ملزم کے والد کو حراست میں لے لیا


کچی کوٹھی کے قریب تیز رفتار منی ٹرک 22 وہیلر ٹرک سے ٹکرا گیا تھا، ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش گاڑی میں پھنس گئی، جسے ریسکیو اہلکاروں نے گاڑی کاٹ کر باہر نکالا۔

جاں بحق شخص کی شناخت 26 سالہ محمد ماجد کے نام سے ہوئی، جس کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بتایا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں