site
stats
پاکستان

افغانستان کا 40 فیصدعلاقہ دہشت گردوں کےقبضےمیں ہے‘ خواجہ آصف

Khawaja Asif

واشنگٹن: پاکستانی وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ادارے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کررہے ہیں جبکہ دہشت گردوں کے زیادہ ترمحفوظ ٹھکانےافغانستان میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں وزیرخارجہ خواجہ آصف نے پاکستانی سفارت خانے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن سے گزشتہ روز ہونے والی ملاقات مفید رہی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان امریکہ سےتعلقات کوانتہائی اہمیت دیتا ہے جبکہ خطےمیں امن کے لیے پاک امریکہ مشترکہ کوششیں ناگزیرہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے سنجیدہ اقدامات کررہا ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت بلوچستان کوغیرمستحکم کرنا چاہتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سیکیورٹی ادارےدہشت گردوں کےخلاف کامیاب آپریشن کررہے ہیں جبکہ دہشت گردوں کے زیادہ ترمحفوظ ٹھکانے افغانستان میں ہیں۔

وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان کا40 فیصدعلاقہ دہشت گردوں کےقبضےمیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کسی ملک کا کردارپاکستان سے بڑھ کرنہیں ہے۔


خود کو امریکہ کا پرانا دوست سمجھتے ہیں، خواجہ آصف


خیال رہے کہ وزیرخارجہ خواجہ آصف امریکی ادارہ برائے امن میں خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں اپنا کردارادا کرتے رہیں گے، پاکستان نے القاعدہ کےخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا، خود کو امریکہ کاپرانا دوست سمجھتے ہیں۔


پاکستان میں استحکام دیکھنا چاہتےہیں، امریکی وزیرخارجہ


واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے اور ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جارہی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top