بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

ایک اور کارنامہ، 3 پاکستانی ’’40 انڈر 40‘‘ کی عالمی فہرست میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

لندن (16 اپریل 2026): پاکستانی نوجوانوں نے ایک بار پھر بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر دیا ہے، کیوں کہ تین پاکستانی نوجوانوں کو ’’فورٹی انڈر 40‘‘ کی عالمی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔

اس فہرست میں شامل ہونے والوں میں ظل ہما، عدنان احمد قریشی اور مہک راشد شامل ہیں، جنھیں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر عالمی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

ظل ہما کو گورننس (انتظامی امور) کی کیٹیگری میں نمایاں کارکردگی پر تسلیم کیا گیا، جب کہ عدنان قریشی کو تعلیم کے شعبے میں ان کی خدمات کے باعث فہرست میں شامل کیا گیا۔ اسی طرح مہک راشد کو ایکسپیرینشل لرننگ (تجرباتی تعلیم) کے شعبے میں ان کے کام پر اعزاز دیا گیا۔

یہ عالمی فہرست یو کے کی کمپنی زوڈس کمیونیکیشن کی جانب سے جاری کی گئی ہے، جس میں دنیا بھر کے باصلاحیت نوجوان رہنماؤں کو شامل کیا جاتا ہے۔

’’فورٹی انڈر 40‘‘ کی فہرست 2017 میں شروع کی گئی تھی، اور اب تک 40 سے زائد ممالک کے نوجوان لیڈرز کی خدمات کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہو چکی ہے۔ یہ کامیابی پاکستانی نوجوانوں کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اور ملک کے لیے ایک باعثِ فخر واقعہ ہے۔

اہم ترین

مرزا آفتاب بیگ
مرزا آفتاب بیگ
مرزا آفتاب بیگ صحافت سے 1994ء سے منسلک ہیں 2016ء میں اے آر وائی نیوز کو بحثیت رپورٹر جوائن کیا پاکستان میں اکنامکس اور برطانیہ میں ریڈیوگرافی میں گریجویشن کی صحافت کے ساتھ ساتھ آکسفورڈ ہسپتال میں ایم آر آئی ریڈیوگرافر کی حیثیت سے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں