نااہل وزیراعظم نوازشریف کی پالیسیوں سے نالاں اراکین کا فاروڈ گروپ بنانے کی تیاری PML-N
The news is by your side.

Advertisement

نااہل وزیراعظم نوازشریف کی پالیسیوں سے نالاں اراکین کی فاروڈ گروپ بنانے کی تیاری

لاہور : سابق وزیر اعظم نوازشریف کی پالیسیوں سے نالاں ارکان پنجاب اسمبلی نے فاروڈ گروپ بنانے کی تیاری کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ میں ٹوٹ پھوٹ تیز ہوگئی ، نوازشریف کی پالیسیوں سے ناراض ارکان پنجاب اسمبلی نے فاروڈ گروپ بنانے کی تیاری کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے فاروڈ گروپ بنانے کیلئے گزشتہ رات ایم پی اے شوکت لالیکا کی رہائش گاہ پر اجلاس ہوا، جس میں دو صوبائی وزرا اور ایک پارلیمانی سیکریٹری سمیت درجنوں ارکان شریک ہو ئے۔

اجلاس کو صوبائی وزیر راجا اشفاق کی حج سے واپسی پر استقبالئے کی شکل دی گئی تھی۔

ارکان پنجاب اسمبلی نے نواز شریف کی جارحانہ پالیسیوں پر کھل کر تنقید کی گئی اور کہا گیا نواز شریف اور مریم نواز کے جارحانہ بیانات جمہوری نظام کو خطرےمیں ڈال سکتے ہیں۔

اجلاس کے شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ شہباز شریف کو پارٹی قیادت سنبھال لینی چاہیئے۔


مزید پڑھیں : شہبازشریف کومسلم لیگ ن کی قیادت سنبھال لینی چاہیے‘ ریاض پیرزادہ


اس سے قبل وفاقی وزیرریاض پیرزادہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف مسلم لیگ ن کی قیادت سنبھال کر پارٹی کو بچائیں،نوازشریف پر جو مقدمات ہیں وہ ان کا سامنا کریں جبکہ فرد جرم عائد ہونے سے جرم ثابت نہیں ہوجاتا۔

ریاض پیرزادہ کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف اس وقت بالکل صحیح مشورے دے رہے ہیں، میں بھی اداروں کے خلاف بیان بازی اور ٹکراؤ کی پالیسی کے خلاف ہوں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز نوازشریف پر تینوں ریفرنسز ایون فیلڈریفرنس، عزیزیہ اسٹیل ریفرنس اورفلیگ شپ ریفرنس میں فردِ جرم عائد ہوچکی ہے جبکہ انکے نمائندے کی جانب سے صحت جرم سے انکار کیا گیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں