ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

سگریٹ لائٹر پر جھگڑا، دوست نے دوست کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلورو: بھارت کی ریاست کرناٹک کے کماسندرا گاؤں میں افسوسناک واقعہ رونما ہوا، سگریٹ لائٹر کے تنازعہ پر ہونے والے جھگڑے میں دوست نے دوست کی جان لے لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معمولی بات نے سنگین صورت اختیار کر لی جہاں سگریٹ لائٹر کے تنازعہ پر ہونے والے جھگڑے میں ایک شخص نے اپنے ہی دوست کو کار سے ٹکر دے کر موت کی نیند سلا دیا۔

رپورٹس کے مطابق کماسندرا میں منعقدہ ایک کرکٹ مقابلے میں شرکت کے لیے دوست پرشانت (35) اور روشن وہاں گئے تھے۔ میچ کے اختتام کے بعد دونوں ایک جگہ شراب نوشی کر رہے تھے اسی دوران سگریٹ لائٹر کے معاملے پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہو گئی۔

دونوں کے درمیان جھگڑا اس قدر بڑھ گیا کہ دونوں نے ایک دوسرے پر بیئر کی بوتلوں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں روشن ہیگڈے کو شدید چوٹ آئی۔ بعد ازاں روشن موقع سے اپنی کار میں فرار ہونے کی کوشش کرنے لگا۔ اس دوران پرشانت نے گاڑی کا دروازہ پکڑ کر اسے روکنے کی کوشش کی۔

تاہم روشن نے پرشانت کو کار کے ساتھ گھسیٹتے ہوئے تیز رفتاری سے ایک درخت سے ٹکرا دیا۔ حادثے میں شدید زخمی ہونے والے پرشانت کو اسپتال لے جایا جا رہا تھا لیکن راستے میں ہی اس نے دم توڑ دیا۔

بھارت: 2 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ

ملزم اس وقت پولیس کی تحویل میں اسپتال میں زیر علاج ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی مزید جانچ شروع کر دی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں