راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے رہنماؤں کی فہرست تیار کرلی گئی، پارٹی میں اختلافات پر پارٹی رہنماؤں کو آج طلب کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے رہنماؤں کی فہرست فائنل کرلی گئی۔
پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کرنے والوں میں رؤف حسن، شبلی فراز اور عمر ایوب شامل ہوں گے جبکہ شہریار آفریدی ، شاندانہ گلزار اور جنید اکبر بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے پارٹی میں گروپنگ اور تقسیم پر پارٹی رہنماؤں کو اج اڈیالہ جیل طلب کیا ہوا ہے۔
گزشتہ سماعت پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے پارٹی میں گروپنگ کا اعتراف کرتے ہوئے دونوں گروپوں کو اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے بلانے کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب سلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی اڈیالہ جیل میں بغیرمداخلت ملاقات کی درخواست پر سماعت ہوئی۔3
عدالت نے سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری دفاع، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور،محکمہ داخلہ پنجاب کونوٹس جاری کردیئے اور فریقین سے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کر لیا۔