جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کے این اے 89 اور 122 سے کاغذات مسترد کرنے کا اقدام چیلنج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : بانی پی ٹی آئی نے این اے 89 اور 122 میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے 2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

بانی پی ٹی آئی نے این اے 89 اور 122 میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ریٹرننگ افسران نے دونوں حلقوں میں حقائق کے برعکس کاغذات مسترد کیے، ریٹرننگ افسران نے سزا یافتہ ہونے کا اعتراض عائد کیا۔

درخواست میں کہنا تھا کہ این اے122میں تجویزکنندہ کااسی حلقہ کانہ ہونےکااعتراض عائدکیا گیا، دونوں اعتراضات قانون کے مطابق نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ریٹرننگ افسران اور ٹریبونلز کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور بانی پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں