The news is by your side.

Advertisement

احساس کفالت پروگرام میں جلعسازی کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار

سکھر: ایف آئی اے سائبرونگ نے احساس کفالت پروگرام میں جلعسازی کرنیوالے 4ملزمان کو گرفتار کرکے بائیو میٹرک مشین اور سلیکون تھمب بنانے والی مشین برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبرونگ نے سکھربائی پاس کےقریب کارروائی کرتے ہوئے احساس کفالت پروگرام میں جلعسازی کرنیوالے4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

انچارج امجدعلی عباسی کا کہنا ہے کہ ملزمان جعلی ربڑ کے انگوٹھے بنا کر پیسے نکلوایا کرتے تھے جبکہ ملزمان نےسلیکون کے جعلی تھمب امپریشن بنواکرلاکھوں روپےنکلوائے۔

ایف آئی اے سائبرونگ نے گرفتارملزمان سے بائیومیٹرک مشین اور سلیکون تھمب بنانےوالی مشین بھی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی بہبود ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا تھا کہ خواتین کی سہولت کےلیے احساس کفالت پروگرام متعارف کرایا گیا ہے ، سہولت سے خواتین کو بینکوں کے چلر نہیں لگانے پڑیں گے کیونکہ خواتین کو ان کی سہولت کےلیے ڈیجیٹل والٹ فراہم کردئیے گئے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں