تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سعودی عرب، بس اورآئل ٹینکرمیں تصادم، 4 برطانوی معتمرین جاں بحق

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں بس اور آئل ٹینکر کے تصادم کے نتیجے میں 4 برطانوی معتمرین جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی معتمرین عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود تھے، حادثہ اس وقت پیش آیا ہے جب بس مدینہ سے مکہ جارہی تھی کہ آئل ٹینکر سے جاٹکرائی۔

حادثہ مکہ کے قریب الاخلاص ٹاؤن میں پیش آیا جہاں معتمرین سے بھری بس سامنے سے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، ایندھن کی وجہ سے بس میں آگ بھڑک اٹھی۔

حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، جبکہ شناخت کا عمل جاری ہے۔

برطانوی وزارت خارجہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے والے چار برطانوی شہری ایک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے ہیں، اس حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

بس میں سوار مسافروں کا تعلق برطانیہ کے مختلف علاقوں سے تھا جن میں برمنگھم، ایگرینگٹن، ولور ہیمپٹن، بلیک برن اور پرسٹن شامل ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -