تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

نشے میں دھت ڈرائیور نے بچوں پر گاڑی چڑھا دی، 3 بہن بھائیوں‌ سمیت 4 افراد جاں‌ بحق

سڈنی: آسٹریلوی شہر سڈنی میں نشے میں دھت ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر کھڑے بچوں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں چاروں بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سڈنی میں نشے میں دھت ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر کھڑے بچوں کو کچل ڈالا جس کے تنیجے میں 4 بچے جاں بحق ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں 3 بہن بھائی بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد غفلت،لاپرواہی، قتل عام اور شراب نوشی کے الزامات عائد کرتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

ملزم ڈرائیور

آسٹریلوی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں میں 2 بچیاں ان کا بھائی اور ایک کزن شامل ہے جبکہ تین بچے زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والی بچیوں کی عمریں 8 سے 12 سال کے درمیان تھیں جبکہ بچے کی عمر 13 سال تھی۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے بہن بھائی

جاں بحق ہونے والے تین بہن بھائیوں کے والد دانیال عبداللہ غم سے نڈھال ہیں اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے تین بچوں سے محروم ہوگئے ہیں، ان کا کزن بھی اپنی بیٹی سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔

دانیال عبداللہ کا کہنا ہے کہ میں واقعے کے بعد محسوس کررہا ہوں جیسے اپنا ہوش و ہواس کھو بیٹھا ہوں۔

بچوں کے والد دانیال عبداللہ

انہوں نے کہا کہ میں اپنا قیمتی اثاثہ کھو دینے کے بعد دیگر ڈرائیورز سے صرف یہ اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ گاڑیاں احتیاط سے چلائیں تاکہ کوئی دوسرا اپنی قیمتی جان سے ہاتھ نہ دھو بیٹھے۔

Comments

- Advertisement -