The news is by your side.

Advertisement

پنجاب: سزائے موت کے 4قیدیوں کو پھانسی دیدی گئی

لاہور : گجرات اور قصور میں سزائے موت کے چار قیدیوں کوعلی الصبح پھانسی دیدی گئی ہے۔

ملک بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سزائے موت کے قیدیوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے، علی الصبح گجرات کی ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے تین مجرمان کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے ۔

مجرمان میں دو سگے بھائی اور ان کا ماموں شامل تھا ،جنہوں نے سن دوہزار میں ذاتی رنجش پر دوبھائیوں کو قتل کیا تھا۔

قصور ڈسٹرکٹ جیل میں مجرم اکرم کو انیس سو اٹھانوے میں ایک شخص کے قتل کے جرم میں پھانسی دی گئی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں سزائے موت کے قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد پر سات سال سے غیر اعلانیہ پابندی عائد تھی، گذشتہ برس دسمبر میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر طالبان کے حملے کے بعد ختم کر دی گئی تھی، پابندی کے خاتمے کے بعد سے اب تک 250 سے زائد مجرموں کو پھانسی دی جاچکی ہے

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں