تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

اٹلی میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 4 پاکستانی جاں بحق

میلان: اٹلی کے شہر میلان کی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 4 پاکستانی جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔

اطالوی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ میلان تورینو موٹر وے پر وین اور کار میں تصادم کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں  کام پر جانے والے چاروں پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے مں 2 افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔

میلان ٹریفک حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی فی الحال شناخت نہیں ہوسکی ہے، تاہم بتایا جاتا ہے ان کی عمریں 30 برس سے 35 برس کے درمیان تھی۔

حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیوں کیلئے موٹروے کو دونوں اطراف سے بند کردیا گیا،  جبکہ 5 ایمبولینس اور دو ہیلی کاپٹر موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔

Comments

- Advertisement -