تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کوئٹہ:مسافرکوچ اورٹریکٹرٹرالی میں تصادم‘4 افراد جاں بحق

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں مسافر کوچ اورٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے اخترآباد کے قریب مسافرکوچ اور ٹریکٹرٹرالی میں تصادم کے باعث حادثے میں 3 خواتین سمیت 4 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ افسوس ناک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


بلوچستان میں مسافر کوچ الٹ گئی‘ 8افراد جاں بحق


خیال رہے کہ رواں سال 7 اپریل کو بلوچستان کے ضلع مستونگ میں لک پاس کے قریب مسافر کوچ تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی تھی حادثے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


بہاولپور میں مسافر بس پل سےگرگئی‘ 7افراد جاں بحق


یاد رہے کہ 16 جون2017 کو صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں چنی گوٹھ کے قریب مسافر بس پل سےکھائی میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔


اوکاڑہ میں ٹریکٹرٹرالی اورایمبولینس میں تصادم ‘ 4 افراد جاں بحق


واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اوکاڑہ میں میں دیپالپورقصورروڈ پرمظہر آباد کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور ایمبولینس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایمبولینس ڈرائیور اور دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Comments

- Advertisement -