ہاکس بے کے ساحل پرچار نوجوان ڈوب گئے -
The news is by your side.

Advertisement

ہاکس بے کے ساحل پرچار نوجوان ڈوب گئے

کراچی: ہاکس بے کے سمندر میں نہاتے ہوئے چار نوجوان ڈوب گئے‘ تین نوجوانوں کی لاشیں پہلےنکال لی گئیں  تھی جبکہ چوتھے نوجوان کی لاش بھی برآمد کرلی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات ہاکس بے کے ساحل کنارے نہاتے ہوئے چار نوجوان ڈوب گئے تھے‘ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں افراد دوست ہیں۔

ذرائع کے مطابق چاروں نوجوان دوست ہیں اور پکنک کے کے لئے ہاکس بے گئے تھے‘ جہاں سمندر میں نہاتے ہوئے چاروں دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے ڈوب گئے تھے ۔

ریسکیو اداروں نے صبح ہوتے ہی نوجوانوں کی تلاش کا کام شروع کیا، غوطہ خوروں نے تین افراد کی لاشیں نکال لیں جبکہ ایک شخص کی تلاش کےلئے ریسکیو کا آپریشن جاری ہے۔

ریسکیوذرائو کے مطابق چاروں افراد کا تعلق کراچی سے ہے جن میں سے دو کی شناخت دونوجوانوں کی شناخت دانش اور رضا کے ناموں سے ہوئی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں