پیر, مئی 11, 2026
اشتہار

پنجاب سے منتخب چار آزاد امیدوار پی ٹی آئی میں شامل، تعداد میں اضافے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پنجاب سے منتخب ہونے والے چار  آزاد امیدوار پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے، جس کے بعد صوبے میں پی ٹی آئی کی پوزیشن مضبوط ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ان امیدواروں‌ نے بنی گالہ کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں‌ شمولیت کا اعلان کیا.

انھوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے وعدہ کیا ہے کہ انھیں حکومت میں اہم ذمہ داریاں دی جائیں گی.

انھوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے پرانے ورکر ہیں، آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا، کامیاب ہونے کے بعد دوبارہ پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں.

آزادامیدواروں کا کہنا ہے کہ ایک دودن میں مزید آزاد ارکان بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے، عمران خان کو وزیراعظم اورپنجاب میں پی ٹی آئی کا وزیراعلیٰ چاہتے ہیں.

آزاد امیدواروں نے انکشاف کیا کہ ن لیگ والوں نے انھیں پیسوں اور وزارتوں کی آفرکی تھی، دیگر نے بھی پیش کش کی، مگر ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں.

یاد رہے کہ  الیکشن کمیشن نے انتخابات 2018 کے مکمل نتائج جاری کر دیے ہیں۔ قومی اسمبلی کے 270 حلقوں کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف 115 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر اور مسلم لیگ ن 64 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔


الیکشن کمیشن نے انتخابات 2018 کے مکمل نتائج جاری کر دیے


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں