سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں مجاہدین اوربھارتی فوج کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس میں بھارتی فوج کو شدید نقصان پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق کار بم دھماکے کے بعد خبروں کی زینت بننے والے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں اس وقت شدید کشیدگی ہے.
مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین اور بھارتی فوج میں شدید جھڑپ ہوئی، جس میں بھارتی فوج کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق حالیہ واقعے میں بھارتی میجر سمیت 4 فوجی اہل کار ہلاک ہوگئے، جب کہ تین کشمیری مجاہدین نے جام شہادت نوش کیا.
بھارتی فوجی میڈیا کے مطابق پلوامہ جھڑپ میں میجر ڈی ایس ڈوندیال، ہیڈ کانسٹیبل سیورام، سپاہی اجے کمار اور ہری سنگھ مارے گئے.
جھڑپ پنگلینا گاؤں میں آج صبح ایک مکان میں موجود مجاہدین کے ساتھ ہوئی، حملہ آور محاصرہ توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، مکان کا مالک بھی شہید ہوگیا.
مزید پڑھیں: پلواما حملہ: بھارتی حکومت نے 12 سال قبل مارے گئے عبدالرشید غازی کو ماسٹر مائنڈ قراردے دیا
یاد رہے کہ چند روز قبل بلوامہ میں خود کش حملہ ہوا تھا، جس میں 44 بھارتی فوجی اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے.
واقعے کے بعد بھارت نے حسب روایت پاکستان کے خلاف محاذ کھول لیا اور تنقید اور الزام تراشیوںکا سلسلہ شروع کر دیا، پاکستان کی جانب سے ان الزامات کا دو ٹوک جواب دیا، بھارتی میڈیا بھی اس وقت ہیجان میں مبتلا نظر آتا ہے.