کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کےعلاقے مسلم باغ کےقریب ایک ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 4نوجوان جان کی بازی ہارگئے۔
تفصیلات کےمطابق بلوچستان کے ڈسٹرکٹ قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ کے قریب ٹرک اور کار میں ٹکر کے نتیجے میں کار میں سوار چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق حادثے میں جاں بحق ہونے والے4نوجوان آپس میں دوست تھے اور ڈیرہ غازی خان سے کوئٹہ جارہے تھے کہ مسلم باغ کے قریب ان کی کار کو حادثہ پیش آیا۔
پولیس نے افسوس ناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 4افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہےجہاں قانونی کارروائی کےبعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کیاجائےگا۔
مزید پڑھیں:شکاپور:ٹرک اور مسافر کوچ میں تصادم،4افراد جاں بحق
یاد رہےکہ گزشتہ برس دسمبر میں سندھ کے شہرشکارپورمیں خان پور بائی پاس کے قریب رات گئےٹرک اور مسافر کوچ کے تصادم میں چار افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں:ملتان:شجاح آبادکے قریب کار نہر میں گرنے سے6افراد ہلاک
واضح رہےکہ گزشتہ سال صوبہ پنجاب کےعلاقےشجاع آباد کےقریب دھند کےباعث کار نہر میں گرنے سے6افراد جان کی بازی ہارگئےتھے۔