تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

فٹبال ورلڈ کپ، آج کون سی ٹیمیں میدان میں‌ اتریں‌‌ گی؟

قطر میں دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال ورلڈ کپ کے مقابلے جاری ہیں آج بھی دنیائے فٹبال کی 8 بڑی ٹیمیں چار میچز میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

آج کا پہلا میچ سوئٹزر لینڈ اور کیمرون کے مابین کھیلا جائے گا جب کہ دوسرے میچ میں یوروگوئے کی ٹیم جنوبی کوریا سے ٹکرائے گی۔

تیسرے میچ میں سپر اسٹار رونالڈو کی پرتگال اور گھانا کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی جب کہ ریکارڈ پانچ بار فٹبال کی عالمی چیمپئن بننے والی برازیل کا چوتھے میچ میں سربیا سے جوڑ پڑے گا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں جاپان، اسپین اور بیلجیئم نے اپنے میچز جیت لیے تھے جبکہ مراکش اور کوسٹاریکا کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ، بیلجیئم نے کینیڈا کو ایک صفر سے قابو کرلیا

میگا ایونٹ کے تمام میچز اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -