site
stats
سندھ

کراچی میں چھاپہ، القاعد برصغیر کے 4 کارندے فرار، اسلحہ برآمد

کراچی: شہر قائد میں محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کی منصوبہ بندی ناکام بنادی گئی، لانڈھی میں پولیس مقابلے کے بعد القاعدہ برصغیر کے کارندے اسلحہ و بارود چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے کامل عارف کےمطابق لانڈھی کے علاقے برمی کالونی میں پولیس کا مقابلہ القاعدہ برصغیر کے دہشت گردوں سے ہوا جس میں مبینہ طور پر چار دہشت گرد فرار ہوگئے جس میں سعید لوہار اور الیاس شامل ہیں۔

دہشت گردوں نے اسلحہ زمین میں چھپایا ہوا تھا اور اسے کہیں اور منتقل کرنا چاہتے تھے۔

پولیس کے مطابق اسلحہ محرم الحرام میں دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جانا تھا جو تمام کا تمام پکڑا گیا، اس میں ایک کلو بارودی مواد، پانچ ایوان بم، چار ہینڈ گرنیڈ، 10 راکٹ لانچر اور اس کے شیل، تین کلاشنکوف، دو ایم ایم رائفل سمیت ہزاروں گولیاں شامل ہیں۔

ایس پی عارف راؤ کے مطابق یہ تمام نیٹ ورک القاعدہ برصغیر تھا جو محرم میں اس اسلحے کے ذریعے تخریب کاری کرنا چاہتا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top