تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم، ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ رکاوٹ بن گئی

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...
Array

فلور ملز مالکان کا حکومت کو 48 گھنٹوں‌ کا الٹی میٹم، منگل سے ہڑتال کی دھمکی

لاہور: فلور ملز مالکان نے مطالبات کی منظوری کے لیے حکومت کو پیر تک کا الٹی میٹم دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فلور ملزم ایسوسی ایشن کے چیئرمین طاہر حنیف نے گندم کی اجرائی پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے ملز مالکان کے سربراہ کی حیثیت سے بیان جاری کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ گندم کا کوٹا جاری نہ ہونے کی وجہ سے آٹے کا بحران پیدا ہوگیا ہے، حکومت دیگر اضلاع سے 25 فیصد گندم کا کوٹا اٹھانے کی شرط کو ختم کرے۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی مطلوبہ مقدار فراہم نہیں کی جارہی، اگر  حکومت نے پیر تک مکمل کوٹا جاری نہ کیا تو منگل سے ہڑتال شروع کردیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ گندم کے کوٹے سمیت دیگر مطالبات کے حوالے سے حکومت کو آگاہ کرچکے ہیں، فلو ملز سرکاری کوٹے سے گندم اٹھائے گی اور نہ ہی کوئی معاہدے کرے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ حکومت بیس کلو آٹھے کے تھیلے کے نرخوں کا از سر نو جائزہ لے اور دوبارہ قیمتوں کا تعین کرے۔

Comments

- Advertisement -