تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بندر کا پتھر سے حملہ، چار ماہ کا بچہ جاں‌ بحق

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش کے نواحی علاقے میں بندر نے چار ماہ کے بچے کو پتھر کے وار سے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ ہفتے کے روز بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے مظفر نگر میں پیش آیا جہاں والدین بچے کو گود میں لے کر اپنے گھر کے ٹیرس پر کھڑے ہوئے تھے کہ اسی دوران سامنے چھت پر بیٹھے بندر نے بڑا پتھر پھینک کر مارا۔

رپورٹ کے مطابق پتھر بچے کے سر پر لگا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا، والدین زخمی اولاد کو لے کر اسپتال گئے مگر خون بہنے اور شدید چوٹ کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکا۔

یاد رہے کہ بھارت میں بندر آزدانہ گھومتے ہیں اور انسانوں پر حملوں کے مختلف واقعات بھی پیش آچکے ہیں، گزشتہ برس بندر نے حملہ کر کے معمر شخص کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

مزید پڑھیں: جدہ میں گرلز اسکول پر بندروں کا حملہ، طالبات میں بھگدڑ مچ گئی

بھارت کے شہری علاقے میں رواں سال اسی طرح کا واقعہ مئی کے مہینے میں پیش آیا جہاں بندر کے حملے میں 60 سالہ شخص زندگی کی بازی ہار گیا تھا، قبل ازیں گزشتہ برس اکتوبر میں بھارت کے علاقے آگرہ میں بندر والدین کی گود سے کمسن بچے کو چھین کر بھاگ گیا تھا۔

حال ہی میں بندروں نے تاج محل کی سیر کو آئے ہوئے دو غیر ملکی سیاحوں پر بھی حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوئے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بندر بھوک کی وجہ سے کسی بھی شخص پر حملہ کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -