ماسکو : آسمان پر ایک ساتھ چار چاند دیکھ کر شہری دنگ رہ گئے، اس منظر کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں لوگوں نے نایاب اور حیرت انگیز قدرتی منظر دیکھا، جس میں ایسا لگ رہا تھا کہ آسمان میں چار چاند روشن ہیں۔
ماہرین نے بتایا کہ یہ مظہر پیراسیلینا کہلاتا ہے، جو فضا میں موجود برفیلے کرسٹلز کی وجہ سے چاند کی کئی شبیہیں بناتا ہے۔
Four moons appear over Russia’s St. Petersburg
The spectacle, known as a paraselene, was created by moonlight bending through ice crystals in the frosty atmosphere pic.twitter.com/J5C5h4uDx8
— RT (@RT_com) February 1, 2026
پیراسیلینا دراصل ایک نظری وہم ہے، جس میں چاند کی روشنی اونچے بادلوں میں موجود ہیکساگونل آئس کرسٹلز سے گزرتی ہے اور چاند کے دونوں طرف روشن دھبے پیدا کرتی ہے، جس سے کئی چاندوں کا تاثر پیدا ہوتا ہے۔ یہ مظہر عام طور پر 22 ڈگری کے زاویے پر دیکھنے کو ملتا ہے اور چاند کے افق کے قریب ہونے پر زیادہ واضح نظر آتا ہے۔
ماہرین کے مطابق کرسٹلز کے سائز اور سمت کے مطابق روشنی کی شدت اور شکل میں فرق آتا ہے، اور بڑے کرسٹلز زیادہ بلند اور واضح روشنی کے ستون پیدا کرتے ہیں، جو منظر کو اور بھی ڈرامائی بنا دیتے ہیں۔
سینٹ پیٹرز برگ کے شہری اس نادر منظر کو دیکھ کر دنگ رہ گئے اور اس کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


