کراچی: پی آئی اے کے مزید 4 پائلٹ اور فضائی میزبان کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی آسٹریلیا سے لاہور جانے والی پرواز پر تعینات پائلٹ اور 3 فضائی میزبان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
قومی ایئرلائن کے چاروں ملاًزمین کے واپسی پر ٹیسٹ لیے گئے جن کی رپورٹس میں کورونا کی نشاندہی کی گئی ہے۔
کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر چاروں کو سی ایم ایچ لاہور منتقل کردیا گیا ہے، کورونا کا شکار فضائی میزبان وقار فاروقی ، صوفیہ شیخ اور احمد عماد ایک ہفتہ قبل خصوصی پرواز پر میلبورن سے لاہور آئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے 3 فضائی میزبانوں میں کرونا وائرس کی تصدیق
پرواز پر تعینات فرسٹ آفیسر شکیل اکرم کو بھی سی سیم ایچ منتقل کیا گیا ہے۔
27 اپریل کو 3 فضائی میزبانوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی،کورونا وائرس سے متاثرہ فضائی میزبانوں میں ایک کا تعلق پشاور اور 2 کا لاہور سے تھا، تینوں فضائی میزبان لاہور سے پی آئی اے ریلیف پرواز پر مانچسٹر گئے تھے۔