The news is by your side.

Advertisement

سندھ کابینہ میں توسیع، چار وزرا نے حلف اٹھا لیا

کراچی: سندھ حکومت نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ اور سہیل انور سیال کو دوبارہ کابینہ کا حصہ بنا لیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے سندھ کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے چار اراکین کو وزارتیں دینے کا فیصلہ کیا، حلف برداری تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جس میں عمران اسماعیل سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔

تقریبِ حلف برداری میں ناصرحسین شاہ ،عبدالباری پتافی ،اکرام دھاریجو اورسہیل انور سیال نے بطور وزیر حلف اٹھایا گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اُن سے حلف لیا، علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو اور اعجاز شیرازی کو وزیراعلیٰ کا ترجمان مقرر کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: گورنر اور پی ٹی آئی اتحادیوں سے روابط کی وجہ سے ناصر حسین شاہ کو ہٹایا گیا، ذرائع

ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ میں شامل ارکان کے محکموں میں ردوبدل کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گھوٹکی انتخابات سے قبل پیپلزپارٹی کی قیادت نے ناصر حسین شاہ سے وزارت واپس لے لی تھی، ذرائع کا کہنا تھا کہ پی پی قیادت کو شبہ تھا کہ صوبائی وزیر انتخابات  میں تحریک انصاف کے امیدوار کو سپورٹ کریں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں