site
stats
بزنس

پیٹرول کی قیمتوں میں چارسال تک اضافہ ممکن نہیں، اوپیک

ویانا: تیل فروخت کرنےوالے ممالک کی تنظیم اوپیک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آئندہ چارسالوں تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ممکن نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق تیل کی قیمتیں اس وقت 36.04 امریکی ڈالرفی بیرل پر ہیں اور یہ گزشتہ 11 سال میں کم ترین قیمت ہے جسے 70 سترڈالرفی بیرل تک لانے کے لئے چارسال کا عرصہ درکار ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طلب میں اضافے اور غیر اوپیک ممالک جانب سے تیل کی سپلائی میں غیرمتوقع سپلائی مارکیٹ کو متوازن کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

اوپیک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں دئیے گئے اعدادوشمار کے مطابق سال 2020 میں تیل کی قیمتیں 70.70ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائیں گی اور2040 میں یہ قیمتیں 95 ڈالرفی بیرل ہوں گی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top