site
stats
پاکستان

گورنر سندھ کی تعیناتی کے لیے 4 ناموں پر مشاورت جاری

اسلام آباد: ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق جسٹس سعید الزماں صدیقی کے انتقال کے بعد گورنر سندھ کے لیے چار ناموں پر مشاورت کا عمل جاری ہے۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ کی تعیناتی کے لیے چار ناموں پر غور کیا جارہا ہے اور اُن پر مشاورت کا عمل بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کی تعیناتی کے لیے جن چار ناموں پر مشاورت جاری ہے اُن میں مفتاح اسماعیل، محمد زبیر، قطب الدین، مشاہد اللہ کے ناموں پر غور جاری ہے۔

پڑھیں: ’’ گورنر سندھ انتقال کرگئے،صدر، وزیراعظم، آرمی چیف کا اظہار افسوس ‘‘

ترجمان وزیراعظم نے تصدیق کی ہے کہ نئے گورنر کی تعیناتی کے لیے حتمی فیصلہ ایک دو روز میں کردیا جائے گا ، کاروباری حلقوں کی جانب سے مفتاح  اسلام کو بطور گورنر پسندیدہ شخصیت قرار دیا جارہا ہے۔

خیال رہے سندھ کے 31 ویں گورنر جسٹس سعید الزماں صدیقی گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے، انہوں نے 11 نومبر کو گورنر کا منصب سنبھالا تھا، عمر رسیدہ ہونے کے باعث گورنر سندھ کافی بیمار تھے اور وہ دورہ گورنری میں دو بار کئی روز کے لیے اسپتال میں بھی داخل ہوئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top