تازہ ترین

بھارت زیادتی کیس، رحم کی اپیل مسترد، مجرمان کو پھانسی دینے کی تاریخ کا اعلان

نئی دہلی:بھارت میں  نربھیا اجتماعی زیادتی کیس میں ملوث چاروں مجرمان یکم فروری کی صبح اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق دہلی کورٹ نے تمام مجرمان کے خلاف ڈیتھ وارنٹ جاری کردیے، چاروں کو یکم فروری کی صبح چھ بجے تہاڑ جیل میں پھانسی دی جائے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مجرموں کو 22 جنوری کی صبح پھانسی دی جانی تھی۔ تاہم اس معاملے کے ایک مجرم مکیش سنگھ نے دہلی کورٹ میں سزائے موت کی تاریخ ملتوی کرنے کی اپیل دائر کی تھی اور رحم کی عرضی بھی صدر رام ناتھ کووند کو بھجوائی تھی جو آج مسترد ہوگئی۔

صدر سے رحم کی بھیک مانگنے پر مجرمان کی 22 جنوری کو ہونے والی پھانسی روک دی گئی تھی۔ رحم کی عرضی مسترد ہونے کے بعد دہلی کورٹ نے آج چاروں مجرمان کے خلاف 1 فروری کو پھانسی کی سزا سنائی۔

نربھیا زیادتی کیس: مجرم کے بیان پرمبنی ڈاکیومنٹری نشرکرنے پرپابندی

بھارت میں 16 دسمبر 2012 کی رات کو انسانیت کو شرمسار کرنے والے زیادتی کے عمل کے دیگر تین مجرم پون گپتا، وِنَے شرما اور اکشے کمار سنگھ کو بھی پھانسی دی جائے گی۔ خیال رہے کہ اس معاملے میں کل چھ افراد تھے جن میں ایک نابالغ تھا اور وہ تین سال کی سزا مکمل کرنے کے بعدرِہا ہوگیا جبکہ ایک دیگر نے مقدمے کے دوران ہی جیل میں پھانسی لگا کر خود کشی کر لی تھی۔

دہلی ریپ کیس:ملزمان کی اپیل مسترد ‘سزائے موت برقرار

واضح رہے کہ مقامی عدالت نے تمام ملزموں کو ستمبر 2013 میں سزائے موت دی تھی جس کی توثیق دہلی ہائی کورٹ نے مارچ 2014 میں کی۔ بھارت کی سپریم کورٹ نے بھی مئی 2017 میں ذیلی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔ سپریم کورٹ نے مجرموں کی نظرِ ثانی کی اپیلیں بھی خارج کر دی تھیں۔

Comments

- Advertisement -