The news is by your side.

Advertisement

گوجرانوالہ: ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی، 4 افراد جاں بحق

گوجرانوالہ: پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے وزیر آباد اوجلہ نہر کے قریب ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 20 سالہ ساجد، 25 سالہ غلام مرتضیٰ، 50 سالہ اسلم اور 38 سالہ ظفر شامل ہیں۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق جھنگ سے ہے جبکہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی الٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔

یہ پڑھیں: فیصل آباد، ویگن میں آگ بھڑک اٹھی، 6 افراد جھلس کر جاں بحق

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی فیصل آباد میں چنن کے چک کے قریب موٹروے پر ویگن میں آگ لگنے سے ڈرائیور سمیت 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ شیخوپورہ سے موٹروے کے ذریعے شورکوٹ جانے والی مسافر ویگن کے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر آگے جانے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثے میں ویگن کو آگ لگ گئی اور کوئی مسافر باہر نہ نکل سکا۔

حادثے میں 5 بچوں سمیت 10 مسافر زخمی ہوئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، برن یونٹ میں زیر علاج تین زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں