تازہ ترین

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

کیلی فورنیا، مسافر طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے مین 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک انجن والا طیارہ کورونا میونسپل ایئرپورٹ سے متصل علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

طیارے میں گرتے ہی آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ کے عملے کے چند گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا، چاروں افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ترجمان نے بتایا کہ گرنے والا طیارہ سنگل انجن بیکرافٹ ہونانزا تھا، حادثے کے وقت دو ایف اے اے سیفٹی انسپکٹر موجود تھے جبکہ کرونا اناہیم سے 23 میل دور مشرق میں ہے۔

مزید پڑھیں: جنگلات میں لگی آگ بجھانے والا طیارہ گر کر تباہ 3 افراد ہلاک

ایوی ایشن حکام کے مطابق حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ بجھانے کے دوران امریکی فائر فائٹنگ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اس سے قبل بھی امریکا میں ایک چھوٹا طیارہ رہائشی عمارت میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے سبب پائلٹ ہلاک ہوگیا تھا خوش قسمتی سے گھر میں موجود لوگ محفوظ رہے تھے۔

Comments

- Advertisement -