تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کراچی: فائرنگ کے واقعات میں نجی چینل کے اینکر سمیت پانچ افراد جاں بحق

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں نجی چینل کے اینکر سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ درخشاں تھانے کی حدود میں پیش آیا، جس میں نجی چینل کا اینکر مرید عباس جاں بحق ہوا، موصولہ اطلاعات کے مطابق مرید عباس کو قتل کرنے والے شخص عاطف زمان نے بھی خود کو گولی مار لی تھی۔

پولیس کے مطابق قتل لین دین کے تناز ع پر ہوا، مقتول کی بیوی نے بھی مرید عباس اور  عاطف زمان کے کاروباری اختلافات کی تصدیق کی ہے، عاطف کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے تھا، وہ ڈیفینس کا رہائشی تھا۔

مرید عباس کو جناح اسپتال پہنچایا گیا تھا، مگر وہ جاں بر نہ ہوسکا۔  جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر، سیمی جمالی نے موت کی تصدیق کر دی۔

ڈیفینس ہی کے علاقے میں ایک ہوٹل پر گاڑی سے فائرنگ ہوئی، جس سے خضر نامی شخص موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔

پہلوان گوٹھ میں فائرنگ

اس کے علاوہ کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں بسمہ اللہ ہوٹل پر بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں دو افراد جاں بحق اور  ایک شخص شدید زخمی ہوگیا.

جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے. جاں بحق ہونے والوں کی شناخت زیز الوہاب ولد سید نجاف (عمر40 سال)، نازق ولد غلام محمد (عمر 22 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والوں‌ میں برکت علی ولد ایاز علی شامل ہے، جس کی عمر عمر45 ہے.

Comments

- Advertisement -