ترکیہ کے اسکول میں دو دنوں میں دوسری بار فائرنگ کے واقعے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
علاقائی گورنر کے مطابق جنوبی وسطی ترکیہ کے ایک مڈل اسکول میں طالب علم نے ساتھی شاگردوں سمیت کم از کم چار افراد کو گولی مار کر ہلاک اور کم از کم 20 کو زخمی کر دیا ہے۔
گورنر مکرم اونلور نے صحافیوں کو بتایا کہ بدھ کے روز کہرامنماراس صوبے میں ہونے والے حملے میں تین طالب علم اور ایک استاد جاں بحق ہوئے جو ان کے بقول آٹھویں جماعت کے ایک طالب علم نے کیا تھا۔
حملہ آور بھی مارا گیا۔
گورنر نے بتایا کہ حملہ آور نے خود کو گولی مار لی لیکن یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ یہ خودکشی تھی یا افراتفری کے درمیان ہوئی،”
فائرنگ کا یہ دو دنوں میں ملک کا دوسرا اسکول حملہ ہے جو منگل کو جنوب مشرق میں سانلیورفا صوبے کے ایک ہائی اسکول میں ہونے والی فائرنگ کے بعد سامنے آیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


