The news is by your side.

Advertisement

سمندر میں پھنسے چار افراد کی زندگی بچالی گئی

گوادر میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرکے چار ماہی گیروں کی جان بچالی۔

میری ٹائم ریسکیوکوآرڈینیشن سینٹرکوماہی گیرکشتی سےمددکی کال ملی جس میں بتایا گیا کہ کشتی انجن کی خرابی کے باعث سمندر میں پھنس گئی ہے اور اس کی پروپلشن رک گئی ہے۔

اطلاع ملنے کے بعد میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے ٹیم کو سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لیے روانہ کیا۔

 

امدادی کشتی ضروری انتظامات، جان بچانے اور ابتدائی طبی امداد کے سامان کے ساتھ پھنسی ہوئی کشتی کی پوزیشن پر پہنچ گئی اور متاثرہ کشتی میں سوار چار ماہی گیروں کو ریسکیو کیا۔

ٹیم نے پھنسے ہوئے ماہی گیروں کو ریسکیو کرنے کے بعد انہیں ابتدائی طبی امداد اور خوراک فراہم کی جب کہ خراب کشتی کو بھی بحفاظت گوادر پہنچایا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں