The news is by your side.

Advertisement

موٹروے پر تیز رفتار کار الٹ گئی، ماں اور 3 بچے جاں بحق

ملتان: پنجاب کے شہر صادق آباد میں ملتان سکھر موٹروے ایم فائیو پر تیز رفتار کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں ماں اور 3 بچے جاں بحق جبکہ  شوہر زخمی ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق صادق آباد میں ملتان سکھر موٹروے ایم فائیو پر تیز رفتار کار پول سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین بچے اور ماں جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے باعث کار میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے کا شکار فیملی کراچی سے خوشاب جارہی تھی۔

حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا اور زخمی شخص کو شیخ زید اسپتال رحیم یار خان منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ایبٹ آباد، جیپ گہری کھائی میں جاگری، 7 افراد جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی خاتون کا شوہر چلا رہا تھا، حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایبٹ آباد میں جیپ گہری کھائی میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور دو بچے بھی شامل تھے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق اور زخمی افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں تین زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں