اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

جہانگیر ترین گروپ کو بڑا جھٹکا ، ساتھی ساتھ چھوڑنے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ترین گروپ میں ایک کے بعد ایک ساتھی ساتھ چھوڑنے لگا، صوبائی وزیرصمصام بخاری،صوبائی وزیر ہاشم ڈوگر نے بھی ترین گروپ سےعلیحدگی کااعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے خواجہ نصیر کے مطابق ترین گروپ کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ، صوبائی وزراء اختر ملک اور میاں خالد کے بعد آصف نکئی ،صمصام بخاری اور صوبائی وزیر ہاشم ڈوگر بھی الگ ہوگئے۔

صوبائی وزیر ہاشم ڈوگر نے کہا کہ عمران خان میرے لیڈرہیں ، پارلیمانی اجلاس میں شرکت کروں گا، ترین گروپ سےاستدعاہےکہ اجلاس کا بائیکاٹ مت کریں۔

- Advertisement -

صوبائی وزیرصمصام بخاری نے بھی وزیراعظم سےملاقات کااعلان کرتے ہوئے کہا اپنے کپتان کےساتھ ڈٹ کر کھڑاہوں۔

صوبائی وزیرآصف نکئی بھی آج وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ مسترد کرتاہوں، سو فیصد عمران خان کے ساتھ ہوں۔

آصف نکئی تین روز قبل ترین گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی جبکہ اختر ملک اور صوبائی وزیر خالد بھی ترین گروپ چھوڑ کر وزیراعلیٰ سے ملاقات کرچکے ہیں۔

اہم ترین

خواجہ نصیر
خواجہ نصیر
خواجہ نصیر اے آر وائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں اور صوبہ پنجاب کی سیاسی خبروں پر نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں