The news is by your side.

Advertisement

گجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، چار دہشت گرد ہلاک

گجرانوالہ:انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ( سی ٹی ڈی) گجرانوالہ میں کاروائی کرتے ہوئے لاہور اور سیالکوٹ میں سرکاری عمارتوں پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے ایمن آباد میں کارروائی کرتے ہوئے چار دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ تین دہشتگردموقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشتگردکار اور ایک موٹرسائیکل پر سوار ہو کر سیالکوٹ سے لاہور جا رہے تھے کہ ایمن آباد کے قریب سی ٹی ڈی نے ان کو ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا جس پر دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی فورس پر فائرنگ شروع کردی۔

سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے چار دہشت گرد موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں سے ایک کی شناحت عبدالرحمن کے نام سے کرلی گئی ہے۔

مقابلے میں مارے جانے والے چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور یہ لاہور اور سیالکوٹ میں سرکاری املاک کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے دو راکٹ لانچر ،چار ہینڈ گرنیڈ، دیگر اسلحہ اور ایک کلو بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں