The news is by your side.

Advertisement

فورسز کے شمالی وزیرستان میں دو آپریشنز، 4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو مختلف آپریشنز میں چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاج فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دو انٹیلی جنس بیسڈ دو آپریشنز کیے، جوانوں سے فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، مارے گئے دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھر پور تعاون کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن ضلع مدی خیل اور بوبر گیپ میں دہشت گردوں کی اطلاع پر کیے گئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں