تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

سر میں گولی لگنے سے کم سن فلسطینی بچی جاں بحق

مقبوضہ بیت المقدس:‌سر میں گولی لگنے سے زخمی ہونے والی چار سالہ فلسطینی بچی اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسوافیا علاقے کی رہائشی 4 سالہ بچی کو مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم کے علاحدہ کرنے والی دیوار کے درمیان سر میں گولی لگی تھی۔

رفیف محمد نامی بچی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ واقعہ 21 مئی کو پیش آیا، ابتدائی طور پر وہ سمجھے کہ بچی دیوار سے گری ہے جس کی وجہ سے سر پر گہری چوٹ آئی تاہم اسپتال میں ڈاکٹرز نے گولی لگنے کی تصدیق کی۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسی، ڈاکٹرز نے موت کی وجہ گولی سے دماغ کو پہنچنے والے گہرے زخم کو قرار دیا ہے۔

پولیس نے اب تک واقعے میں ملوث کسی مشتبہ شخص کو گرفتار نہیں کیا اور نہ ہی یہ معلوم ہو سکا ہے کہ گولی کس نے ماری۔

Comments

- Advertisement -