تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

رواں سال کا چوتھا اور آخری چاند گرہن کل ہوگا

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال کا چوتھا اور آخری چاند گرہن کل ہوگا، چاند گرہن پاکستان میں کہیں نہیں دیکھا جاسکے گا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال کے چوتھے اور آخری چاند گرہن کا آغاز 30 نومبر دوپہر 12 بجکر 32 منٹ پر ہوگا، چاند گرہن 2 بجکر 42 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا۔

چاند گرہن کا اختتام 4 بجکر 53 منٹ پر ہوگا جس کا دورانیہ 4 گھنٹے اور 21 منٹ ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن پاکستان میں کہیں نہیں دیکھا جاسکے گا، چاند گرہن امریکا، آسٹریلیا اور ایشیا میں دیکھا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ چاند گرہن کی تیسری قسم ہے جسے ’پنمبرل‘ کہا جاتا ہے، یہ جزوی اور مکمل چاند گرہن سے مختلف ہوتا ہے اس میں چاند پورا چھپتا نہیں بلکہ اس کی روشنی مدھم ہوجاتی ہے۔

چاند گرہن

زمین کا وہ سایہ جو گردش کے دوران کرہ زمین کے چاند اور سورج کے درمیان آ جانے سے چاند کی سطح پر پڑتا ہے اور چاند تاریک نظر آنے لگتا ہے، اُسے چاند گرہن کہتے ہیں۔

چاند گرہن کی اقسام

مکمل چاند گرہن
جزوی چاند گرہن

چاند گرہن کبھی جزوی ہوتا ہے اور کبھی پورا کیونکہ یہ اس کی گردش پر منحصر ہوتا ہے، چونکہ زمین اور چاند دونوں سورج سے روشنی حاصل کرتے ہیں اس لیے زمین سورج کے گرد اپنے مقررہ مدار پر گھومتی ہے اور چاند زمین کے گرد اپنے مدار پر گھومتا ہے۔

چاند اور زمین کا سایہ سورج کے درمیان میں سال میں دوبار آتا ہے اور اس کا سایہ ایک دوسرے پر پڑتا ہے، چاند پر سایہ پڑتا ہے تو چاند گرہن اور سورج پر پڑتا ہے تو زمین پر سورج گرہن دکھائی دیتا ہے۔

Comments

- Advertisement -