تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

افغان امن مذاکرات، حکومتی کمیٹی کی رکن پر قاتلانہ حملہ

کابل: افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کی رکن فوزیہ کوفی پر افغانستان کے دارالحکومت میں حملہ کیا گیا جس میں وہ زخمی ہوگئیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فوزیہ کوفی مذاکراتی کمیٹی میں حکومت کی نمائندگی کررہی ہیں، انہیں ہفتے کے روز کابل میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں فوزیہ کوفی معمولی زخمی ہوئیں، ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا جبکہ حکومت نے اس حملے کو قاتلانہ قرار دیا ہے۔

افغانستان کے سینئر سیاستدانوں نے فوزیہ کوفی پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

قومی مصالحتی اعلیٰ کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فوزیہ کوفی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مجرموں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں اور حملے کے پیچھے چھپے مقاصد کا پتا لگائیں۔

دوسری جانب طالبان نے اس واقعے میں ملوث ہونے سے انکار کیا اور بتایا کہ وہ معاہدے کے تحت اس طرح کی کارروائیوں سے رکے ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فوزیہ کوفی ماضی میں بھی طالبان کے ساتھ بہت سے مذاکرات کے ادوار میں خواتین کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ انہیں خواتین کے حقوق کی مضبوط آواز سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے 2001 میں طالبان کی بے دخلی کے بعد لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کاوشیں شروع کی تھیں۔

Comments

- Advertisement -