تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

امریکی ٹی وی چینل کے اینکر کا 10 برس سے ہاتھ نہ دھونے کا اعتراف

واشنگٹن: امریکی ٹی وی چینل فوکس نیوز کے اینکر نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے 10 برس سے اپنے ہاتھ نہیں دھوئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی نیوز چینل کے اینکر پرسن پیٹ ہیگسیتھ نے نشریات کے دوران کہا ہے کہ کوئی جراثیم نہیں ہوتے، جراثیم حقیقی چیز نہیں ہیں اور مجھے اپنے ہاتھ دھوئے دس برس کا عرصہ بیت چکا ہے۔

فوکس اینڈ فرینڈ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انفیکشن پیدا کرنے والے مائیکرو آرگنزم کا وجود نہیں کیونکہ وہ کھلی آنکھوں سے نہیں دیکھے جاسکتے ہیں۔

پیٹ ہیگسیتھ نے یہ اعتراف اس وقت کیا جب وہ پیزا کھا رہے تھے تو ساتھی اینکر ایڈہینری اور جیڈیاہ بیلا ان کا مذاق اُڑا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میرا رواں سال کا پروگرام یہ ہے کہ میں جو باتیں آف دی ریکارڈ کہتا ہوں وہ آن ایئر کہوں۔

نیوز اینکر کے اعتراف کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا بعض لوگوں نے ان کی اس حرکت پر تشویش کا اظہار کیا اور بعض نے ان کی حمایت بھی کی۔

ایک صارف نے لکھا کہ میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں، میں تقریباً 70 سال کا ہوں لیکن برسوں سے مجھے کوئی نزلہ بخار نہیں ہوا، ہمارے جسم کو جراثیم کی ضرورت ہے تاکہ ان سے لڑ سکیں، یہاں بہت سارے لوگ جراثیم سے ڈرتے ہیں۔

نیوز اینکر پیٹ ہیگسیتھ نے ایک امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دس برس سے ہاتھ نہ دھونے والی بات انہوں نے ازراہ مذاق کہی تھی اسے سیریس لے لیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں لوگ اپنے ساتھ ہاتھ صاف کرنے کے لیے لوشن لیے ساتھ پھرتے ہیں وہ یہ سمجھتے ہیں کہ جراثیم سے پاک کرکے ان کی زندگی بچ سکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -