سی ایس ایس 2018 کے نتائج کا اعلان -
The news is by your side.

Advertisement

سی ایس ایس 2018 کے نتائج کا اعلان

کامیابی کی شرح 4.79 فیصد رہی

اسلام آباد: فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے منگل 18 ستمبر کو سینٹرل سپیرئیر سروسز (سی ایس ایس)2018 کے نتائج کا اعلان کردیا، جس کے مطابق کامیابی کی شرح 4.79 فیصد رہی۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق سی ایس ایس 2018 کے امتحانات میں 11887 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے صرف 569 امیدوار کامیاب ہوئے۔

ایف پی ایس سی سے جاری نتائج  اور کامیاب ہونے والے امیدواروں کی شرح 4.79 فیصد ہے جو قابلِ تشویش تو ہے مگر گزشتہ برس کے مقابلے میں کچھ بہتر ضرور ہے۔

نتائج دیکھیں

یاد رہے کہ سی ایس ایس میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو سرکاری اداروں میں براہ راست گزیٹڈافسر تعینات کیا جاتا ہے جو بیوروکریسی کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔

سال 2016 میں 12 ہزار 176 امیدواروں نے سی ایس ایس کا امتحان دیا تھا جن میں سے صرف 379 امیدوار کامیاب قرار پائے تھے جبکہ گزشتہ برس 9301 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے صرف 312 امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: سی ایس ایس 2017 کے نتائج، کامیابی کی شرح 3 فیصد رہی

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ برس فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو اردو میں پرچہ لینے کی ہدایت کی تھی،  عدالتی حکم میں کہا گیا تھا کہ اردو پاکستان کی سرکاری زبان ہے اور سپریم کورٹ نے اس کو نافذ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں