تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

سی ایس ایس 2019 کے نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.56 فیصد

اسلام آباد: فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سینٹرل سپیرئیر سروسز (سی ایس ایس) 2019 کے نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق کامیابی کی شرح صرف 2.56 فیصد رہی۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق سی ایس ایس 2019 کے امتحان کے 23 ہزار 403 امیدواروں نے فارم بھرا تھا جن میں سے 14 ہزار حصہ لینے کے اہل قرار پائے تھے۔

تحریری امتحان کے مقابلے کے نتائج میں بہتری کے لیے لائی گئی تمام اصلاحات ناکام ہوگئیں، کیونکہ کامیاب امیدواروں کی تعداد 372 رہی جس کی شرح صرف 2.56 فیصد بنتی ہے۔

کامیاب امیدواروں کے انتہائی کم تناسب کی وجہ سے حکومت نے سی ایس ایس امیدواروں کی امتحانات سے قبل اسکریننگ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا، وزیراعظم ٹیسٹ کی منظوری دے چکے جبکہ کابینہ بہت جلد حتمی منظوری دے دی۔

یاد رہے کہ سی ایس ایس میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو سرکاری اداروں میں براہ راست گزیٹڈافسر تعینات کیا جاتا ہے جو بیوروکریسی کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔

null

null

سال 2016 میں 12 ہزار 176 امیدواروں نے سی ایس ایس کا امتحان دیا تھا جن میں سے صرف 379 امیدوار کامیاب قرار پائے تھے جبکہ 2017 میں 9301 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے صرف 312 امیدوار کامیاب علاوہ ازیں سی ایس ایس 2018 کے امتحانات میں 11887 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے صرف 569 امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -