تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سی ایس ایس کے نتائج کا اعلان، لڑکے بازی لے گئے

اسلام آباد: فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے بروز جمعرات 31 مئی کو سینٹرل سپیرئیر سروسز (سی ایس ایس)2018 کے نتائج کا اعلان کردیا، جس کے مطابق کامیابی کی شرح 4.77 فیصد رہی۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق سی ایس ایس 2018 کے امتحانات میں 11887 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے صرف 567 امیدوار کامیاب ہوئے۔ طلبا کی شرح طالبات سے زیادہ رہی۔

ایف پی ایس سی سے جاری نتائج  اور کامیاب ہونے والے امیدواروں کی شرح 4.77 فیصد ہے جو قابلِ تشویش تو ہے کیونکہ گزشتہ سال کی شرح 4.79 فیصد رہی تھی۔ نتائج کے مطابق 567 میں سے 355 مرد وائی وا وس جبکہ 281 امیدواران میں سے 170 مرد امیدواروں نے سرکاری اداروں میں تعیناتی کا امتحان پاس کیا۔

null

null

یاد رہے کہ سی ایس ایس میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو سرکاری اداروں میں براہ راست گزیٹڈافسر تعینات کیا جاتا ہے جو بیوروکریسی کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔

سال 2016 میں 12 ہزار 176 امیدواروں نے سی ایس ایس کا امتحان دیا تھا جن میں سے صرف 379 امیدوار کامیاب قرار پائے تھے جبکہ گزشتہ برس 9301 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے صرف 312 امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔ علاوہ ازیں سی ایس ایس 2018 کے امتحانات میں 11887 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے صرف 569 امیدوار کامیاب ہوئے۔

Comments

- Advertisement -