اسلام آباد: فرانس کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا، وفاقی وزیر صحت عبد القادر پٹیل کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی فراہمی پر فرانس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فرانس کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان نور خان ایئر بیس پہنچ گیا، وفاقی وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے فرانس کے سفیر سے امدادی سامان وصول کیا۔
En ces temps difficiles, nous remercions le Gouvernement Français pour son soutien.
Abdul Qadir Patel
Ministre de la Santé@FranceinPak @A_Qadir_Patel @ndmapk @Sante_Gouv#FloodsInPakistan2022 #FloodRelief #Pakistan #France pic.twitter.com/zmYaEFoR9S— Ministry of National Health Services, Pakistan (@nhsrcofficial) September 3, 2022
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وزیر صحت نے فرانسیسی عملے، انجینیئرنگ ٹیم اور فرانسیسی سفیر کا استقبال کیا اور فرانسیسی زبان میں ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر وزیر صحت کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی فراہمی پر فرانس کا شکریہ ادا کرتے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام کے ساتھ ہیں۔
فرانسیسی طیارہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر پہنچ گیا ترجمان وزارت صحت
وزیر صحت نے فرانسیسی طیارے کے عملے انجنئیرنگ ٹیم ،اور ان کے ہمراہ آنے والے فرانسیسی سفیر کا فرنچ زبان میں استقبال کیا ترجمان وزارت صحت pic.twitter.com/6wE0cIQPoi
— Ministry of National Health Services, Pakistan (@nhsrcofficial) September 3, 2022
انہوں نے کہا کہ فرانس سے آنے والے امدادی سامان میں سیلابی پانی نکالنے والے بڑے پمپ بھی شامل ہیں، فرانس کی جانب سے ڈاکٹرز اور ٹریننگ دینے والے ماہرین بھی ساتھ ہیں۔
وزیر صحت کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں سفارتی سطح پر دیرینہ تعلقات ہیں۔