جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

ایک اور ملک نے امریکا کو اڈے استعمال کرنے کی اجازت دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

فرانس نے امریکی افواج کو مشرق وسطیٰ میں اپنے اڈے استعمال کرنے کا اختیار دے دیا۔

الجزیرہ کے مطابق فرانس کا مؤقف ہے اس عارضی اقدام سے خلیج میں شراکت داروں کی حفاظت میں مدد ملے گی۔

فرانس کے مشترکہ دفاعی عملے کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ فرانس نے ملک میں "مخصوص اڈوں” پر امریکی طیاروں کی عارضی موجودگی کی اجازت دی ہے۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اسرائیل کے ساتھ ایران کے خلاف اپنی مشترکہ مہم چلا رہا ہے۔

عہدیدار نے کہا کہ "سیاق و سباق کو مدنظر رکھتے ہوئے، فرانس نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ وسائل ایران میں امریکہ کی طرف سے کی جانے والی کارروائیوں میں کسی بھی طرح سے حصہ نہ لیں لیکن خطے میں اپنے شراکت داروں کے دفاع کی حمایت کے لیے مختص رہیں”۔

اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں

اس سے قبل برطانیہ نے امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی تاہم ایران پر براہِ راست حملوں میں شامل نہیں۔

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ برطانیہ نے ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے امریکہ کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ برطانوی افواج اس جنگ میں براہِ راست حملہ آور کے طور پر شامل نہیں ہیں، صرف دفاعی تعاون کررہا ہے۔

کیئر اسٹارمر نے تصدیق کی کہ امریکہ کی جانب سے فوجی اڈے استعمال کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں