تازہ ترین

سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

فرانس میں مسجد کے سامنے فائرنگ، امام مسجد سمیت دو افراد زخمی

پیرس: فرانس کے شمال مغربی ساحلی شہر بریسٹ میں مسجد کے باہر کار سوار کی فائرنگ سے امام مسجد سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سہہ پہر ساڑھے چار بجے کے قریب اُس وقت پیش آیا کہ جب کار سوار نے مسجد کے باہر کھڑے افراد پر فائرنگ کی۔

مسجد کے سامنے ہونے والی فائرنگ سے امام مسجد (رشید ایل جے) سمیت دو افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ آور نے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کے بعد خود کشی کرلی۔

پولیس حکام نے حملہ آور کی لاش قبضے میں لے کر اسے قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا جبکہ ابھی تک اُس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق حملہ آور کی کارروائی کا مقصد تاحال معلوم نہیں ہوسکا البتہ پورے ملک میں موجود تمام مساجد اور عبادت گاہوں کی کسی بھی ممکنہ حملے کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -